اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم فاروق پاکستانی ڈراموں کے سکرپٹس سے ناخوش

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے پاکستانی ڈراموں کے سکرپٹس پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح میڈیا ہمارے معاشرے کا عکاس ہے، اسی طرح معاشرہ میڈیا کا عکاس ہے۔

ڈراموں کے سکرپٹس سے متعلق ان کا کہنا تھا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں ایک خاص قسم کا مواد بنانا چاہیے، ڈرامہ سیریل "تیرے بن" ہٹ ہوگیا، اس لیے ہر کوئی اس قسم کے سکرپٹس کا مطالبہ کررہا ہے۔

حریم نے کہا کہ "تیرے بن" جیسے سکرپٹ پر ڈرامے بننے چاہئیں لیکن ہمیں ایک ہی فارمولے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے، ہمیں ہر قسم کا کانٹینٹ پروڈیوس کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے ہر طرح کے سکرپٹ پر ڈرامے بننے چاہئیں، میں نے خود ریٹنگ کے لیے بہت سے سکرپٹ کیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے