اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو سی پی میں دوسری بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا آخری روز،ڈیجیٹل جرنلزم بارے گفتگو

30 May 2024
30 May 2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں دوسری انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں دوسری انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے دوسرے روز کے ابتدائی سیشن میں "میڈیا لٹریسی اینڈ ایجوکیشنل اڈاپیبلٹی ان ڈیجیٹل ارا" کے عنوان پر گفتگو کی گئی، دوسرے روز بھی پرو ریکٹر یو سی پی پروفیسر ڈاکٹر ہادیہ اعوان نے ابتدائی سیشن کی صدارت کی۔

 ابتدائی سیشن میں ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز یو سی پی ڈاکٹر فواد بیگ، ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیز فارمن کرسچن کالج ڈاکٹر الطاف اللہ خان، ڈین سکول آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز یو ایم ٹی پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر سکول آف کمیونی کیشن سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی نوشینہ سلیم، سینئر صحافی حبیب اکرم، تجزیہ نگار سعد رسول بھی شریک ہوئے جبکہ امریکہ کی پرڈیو یونیورسٹی نارتھ ویسٹ کے پروفیسر ڈاکٹر لی آرٹز، برطانیہ کی یونیورسٹی آف سنٹرل لنشائر کے پروفیسر ڈاکٹر محمود چانڈیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

پرو ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر پروفیسر ہادیہ اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں  ڈیجیٹل جرنلزم پر بحث کرنے کا مقصد ہے کہ آنے والے نوجوانوں کو میڈیا کے بدلتے رحجان بارے آگاہی دے سکیں۔

ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیز فارمن کرسچن کالج ڈاکٹر الطاف اللہ خان نے ایتھیکل تھنکنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حبیب اکرم اور سعد رسول نے ڈیجیٹل جرنلزم کے بڑھتے چیلنجز، آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مہارت حاصل کرنے پر زور دیا۔

 پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء نے پرانے دور کے میڈیا، آج کے میڈیا اور آنے والے دور کے میڈیا میں فرق واضح کرتے ہوئے مستقبل کے میڈیا کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ابتدائی سیشن کے بعد ریسرچ سیشنز ہوئے جن میں یو سی پی سمیت مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے مختلف عنوانات پر اپنے ریسرچ پیپرز پریزنٹ کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے