اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 510.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 302.67 قیمت فروخت : 303.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 358.79 قیمت فروخت : 359.43
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.24 قیمت فروخت : 911.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252400 دس گرام : 216400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231365 دس گرام : 198365
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3282 دس گرام : 2817
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج، ہتک عزت بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا

20 May 2024
20 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، حکومت کی جانب سے ہتک عزت بل منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، سرکاری بزنس میں ہتک عزت بل 2024ء منظور کرایا جائے گا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے ہتک عزت بل کو مسترد کر کے اس کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب تمام صحافتی تنظیموں نے بھی ہتک عزت بل مسترد کر دیا ہے، آج ہونے والے اجلاس کے موقع پر صحافتی تنظیمیں پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کریں گی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دریافت کئے جائیں گے۔

حکومت نے ہتک عزت بل پر صحافی برادری سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج بلا لیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے، جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے