اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی ترسیل پر پابندی کی افواہوں کی تردید

19 May 2024
19 May 2024

(لاہور نیوز) محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل بارے پالیسی بیان جاری کردیا۔

پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی و بین الاضلاعی نقل و حمل کی اجازت ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب نے مزید کہا ہے کہ گندم خریداری پالیسی 2024 کے مطابق گندم کی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے، محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر پابندی بارے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے  پرمٹ کے بغیر گندم صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی کی خبر سامنے آئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے