اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف

19 May 2024
19 May 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اور اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا۔

مقامی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے “دوسرا” کے موجد سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے ٹیم میں اوپنرز میں لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور سعید انور شامل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرکٹرز اپنے وقت سے 40-50 سال آگے کی کرکٹ کھیل کرگئے۔اس کےبعد مڈل آرڈر میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو رکھوں گا اور چوتھا نمبر ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ووین رچرڈز کو دوں گا جن کے بغیر یہ اسکواڈ ادھورا ہے۔

سابق کرکٹر نے پانچویں نمبر پر پاکستان کے ظہیر عباس اور چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے گارفیلڈ سوبرز کو رکھا، ایڈم گلکرسٹ ساتویں نمبر پر ہوں گے جبکہ پاکستان کو واحد ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان ٹیم کے کپتان اور تیز گیندباز کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

باولرز کے انتخاب میں پہلا نمبر وسیم اکرم، پھر وقار یونس اور آخری میں سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے