اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوہلی کو ویلکم ،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

19 May 2024
19 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے، اس سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی۔

کراچی میں ٹیپ بال کے ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں، چاہے وہ پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔

پاکستان ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صائم ایوب کافی ٹیلنٹڈ ہے امید ہے وہ لڑکا پرفارم کرے گا، پاکستان کو ایسا لڑکا چاہیے جو آغاز میں 6 اوور اچھا کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امریکا کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈکپ فائنل لازمی کھیلنا چاہیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں، وہ کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کہ کرکٹ پر فوکس رکھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

2022 میں ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شہروز کاشف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ویرات کوہلی کی صرف آواز سنی گئی۔

شہروز سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ اب کرکٹ کی ٹیمیں آنے لگی ہیں، امید ہے ہم بھی جلد آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے