اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ

18 May 2024
18 May 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے، انہوں نے رات کی شفٹ میں رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم بھی دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے دورے کام کر گئے، نادرا سینٹر شملہ پہاڑی میں رش کم، شہریوں کی باری بھی جلد آنے لگی، وزیرداخلہ نے سینٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے پوچھا، محسن نقوی نے استفسار کیا اب انتظار زیادہ تو نہیں کرنا پڑتا، جس پر شہریوں نے بتایا کہ باری جلد آرہی ہے، انتظار نہیں کرنا پڑ رہا، شہریوں نے سسٹم کی بہتری پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

وزیرداخلہ نے نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی، شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کا پہلے بھی دورہ کیا، اُس وقت صورتحال خراب تھی، آج اس سینٹر آ کر خوشی ہوئی، شہریوں کا نادرا سینٹر میں فوری کام ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے