اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

17 May 2024
17 May 2024

(لاہور نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے آغاز پر بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر جا کر عدم اعتماد کا اظہار کیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی، میں انتظار کرتی رہی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تھی، جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہمیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا، میں قیدی نہیں ناانصافیوں کا شکار ہوں، مجھے آپ پر اعتماد نہیں جیسے سابق ججز پر نہیں تھا۔

عدالت نے ملزمان کے وکلا سے سوال کیا کہ گزشتہ سماعت جیل انتظامیہ کی استدعا پر ملتوی کی، کیا آپ کو عدالت پر اعتماد نہیں، جس پر وکلا کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت پر اعتماد ہے، تاہم موکل سے مشورہ کرنے کی اجازت دی جائے، ڈیڑھ گھنٹے کی مشاورت کے بعد بشریٰ بی بی اور وکلا نے دوبارہ عدالت پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

سماعت کے آغاز پر بشریٰ بی بی کمرہ عدالت آئیں مگر فیملی کارنر میں نہ گئی، میڈیا باکس کے سامنے بیٹھ گئی، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت آکر بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سے ملنے بھی نہ گئی، بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی فیملی کارنر میں نہ گئی، بشریٰ بی بی نے بیٹیوں کو عدالت سے باہر بلا کر ملاقات کی۔

ملزمان کے وکلا نے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی، درخواست میں نیب عدالت سے دیگر مقدمات کی طرح کیس کی ہر 14 دن بعد سماعت کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے 22 مئی کو درخواست کی سماعت کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آئے کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے