اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی سیڑھیاں اتر رہی ہیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ پانے کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑیں، اداکارہ نے واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کی۔

یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں صدقے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں، صدقے ہی نے بچا لیا، سیڑھیوں سے گرنے کے باوجود میں زخمی نہیں ہوئی بس ہلکی سے خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کیا۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کا سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ ڈرامہ جینٹلمین کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، یمنیٰ زیدی ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے ہیرو ہمایوں سعید ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے