اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں ڈیمنشیا کے مریض موت سے قبل نارمل ہوجاتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

13 May 2024
13 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ڈیمنشیا ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں انسان رفتہ رفتہ شعوری طور پر بات چیت کرنے، کھانے پینے، مقام کا علم ہونے اور لوگوں کو پہچاننے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق 1990 کی دہائی سے لے کر اب تک بہت سے کیسز ایسے ہیں جن میں ڈیمنشیا کا مریض موت سے چند عرصہ قبل بالکل نارمل رویے کے اظہار کرنے لگ جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق موت سے قبل مکمل شفایاب ہونے والے 43 فیصد ڈیمنشیا کے مریض 24 گھنٹوں کے اندر مرجاتے ہیں جبکہ 84 فیصد ایک ہفتے کے اندر مرتے ہیں۔

اگرچہ ایک تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ڈیمنشیا کی شدید حالت میں مبتلا بہت سے لوگ موت سے چھ ماہ قبل بھی اگرچہ کم مگر نارمل برتاؤ کرنے لگتے ہیں۔ محققین نے موت سے قبل اس مختصر شفایابی کے لیے اصطلاح متعارف کرائی ہے جسے “Terminal lucidity” کہا جاتا ہے۔

سائنسدان اب تک یہ وضاحت کرنے سے قاصر ہیں کہ ڈیمنشیا کے شکار افراد اچانک موت سے قبل ٹرمینل لوسیڈیٹی کا مظاہرہ کیوں کرتے ہیں؟۔ کچھ رپورٹس کے مطابق یہ عزیزوں کی موجودگی میں ہوتا ہے جبکہ دیگر کے مطابق بعض اوقات موسیقی اس شفایابی کا سبب بنتی ہے تاہم ابھی تک حتمی طور پر کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کا ماننا ہے ممکن ہے کہ یہ شفایابی موت سے پہلے دماغی سرگرمیوں میں تبدیلی کے نتیجے میں رونما ہوتی ہو تاہم اس کے باوجود اس نکتے کی وضاحت نہیں کی جاسکتی کہ موت سے قبل اچانک ایسے افراد میں ختم شدہ صلاحیتیں کیسے بحال ہوجاتی ہیں؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے