اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماں بننا ہر خاتون کی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے:عائزہ خان

12 May 2024
12 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماؤں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

مدرز ڈے کے موقع پر عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کے ہمراہ چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ"ماؤں کا عالمی دن مبارک، یاد رکھیں کہ بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں"۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "کوئی بھی عمل کرنے سے قبل یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک آئینہ مستقل آپ کو دیکھ رہا ہے اور وہ آئینہ آگے وہی دکھائے گا جو اس نے دیکھا"۔

عائزہ نے مزید لکھا کہ"محبت بانٹیں اور اپنے بچوں کیساتھ اچھی یادیں بنائیں، بے شک ماں بننا ہر خاتون کی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے