اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار جمیل بسمل کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے

12 May 2024
12 May 2024

(لاہور نیوز) معروف اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے ہیں، جمیل بسمل کا شمار پاکستان میں تھیٹر کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

معروف اداکار، رائٹر اور ہدایت کار جمیل بسمل کی آج برسی منائی جا رہی ہے، انہوں نے 1974ء میں چلڈرن تھیٹر کی بنیاد ڈالی، سٹیج کیلئے 60 ڈرامے لکھے، 600 میں اداکاری کی جبکہ 360 ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

1990ء میں جمیل بسمل کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا، انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت کئی دیگر اعزازات بھی اپنے نام کئے، 12 مئی 2005ء کو جمیل بسمل 63 برس کی عمر میں اس دنیا فانی کو ہمیشہ کیلئے کو خیرباد کہہ گئے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے