اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا کم عمر لڑکیوں کے نکاح پر رجسٹرار کیخلاف کارروائی کا حکم

11 May 2024
11 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے عظمت بی بی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، ہائی کورٹ نے کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نکاح کے وقت رجسٹرار، نکاح خواں اور گواہوں کے پاس دلہن کی عمر کے متعلق دستاویزات ضروری ہیں۔

حکم نامے کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں جاری ہیں، بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کے خلاف سخت کارروائی کریں، عظمت بی بی نے اپنی 14 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے