اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، مختلف علاقوں میں بجلی غائب

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) شہر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، فتح گڑھ، ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، علامہ اقبال روڈ، رنگ روڈ، دھرم پورہ اور شملہ پہاڑی کے گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔

تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا، لیسکو کے 320 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

گجومتہ، کاہنہ، حمزہ ٹاؤن، فیروز پور روڈ، چونگی امرسدھو، والٹن، یوحنا آباد، باغبانپورہ، گڑھی شاھو، صدر، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ اور علی پارک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

اس کے علاوہ قلعہ گجر سنگھ، مغل پورہ، سبزہ زار، گلشن راوی، سمن آباد، شالیمار ، مصطفی آباد، چائنہ سکیم سمیت مختلف علاقوں میں بھی بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تیزآندھی کے باعث تمام کاؤنٹرز، بریفنگ ہال اور ڈیپارچر ہال کی لائٹس بند ہو گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے