09 May 2024
(ویب ڈیسک) فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزمان میں سرغنہ مصعب اور قاسم رضا شامل ہیں ۔ملزمان سے 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فون، نقدی، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کر لیا ،برآمد شدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالےکر دیا گیا۔