اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پیپلز ڈیموکریٹک الائنس اور وکلاء کا جناح ہاؤس کا دورہ

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) پیپلز ڈیموکریٹک الائنس اور وکلاء نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

سانحہ 9 مئی کو گزرے ایک سال ہوچکا لیکن شرم کا مقام ہے کہ ہم ابھی تک مجرموں کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچا سکے۔

گزشتہ سال شرپسند گروہ کی جانب سے جس بربریت اور وحشیانہ پن کا مظاہرہ کیا گیا اس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ عوام اور نوجوانوں کا نام استعمال کرکے جس طرح سیاست کے نام پر درندگی کا مظاہرہ کیا گیا وہ ناقابلِ معافی جرم ہے۔

ہم حکومتِ وقت اور عدلیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا پاکستان کے وقار اور عزت کی خاطر جو لوگ اس سانحہ میں ملوث تھے انہیں جلد بلا امتیاز سخت سزا دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے