اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حساس اور صاف دل انسان سے شادی کروں گی: لائبہ خان

07 May 2024
07 May 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ حساس اور صاف دل رکھنے والے شخص سے ہی شادی کریں گی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جس سے شادی ہو وہ ایک اچھا اور صاف دل انسان ہو، دل میں دوسروں کا احساس رکھنے والا ہو۔

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہمسفر نہ بہت زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ پتلا دبلا ہو، بس اچھی فٹنس رکھتا ہو اور جاذبِ نظر ہو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا اور لڑکی کی رائے پوچھ لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔

اداکارہ لائبہ خان کے خیال میں زبردستی کے رشتے زیادہ دیر نہیں چلتے، ایسے رشتوں کا جلد اختتام ہو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے