اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کی 16 تحصیلوں کو ماڈل بنانے کےمنصوبے میں کرپشن پر دو افسران معطل

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی 16 تحصیلوں کو ماڈل بنانے کے منصوبے میں کرپشن اور ناقص کارکردگی کی بنیادپر محکمہ بلدیات کے دو افسران کو معطل کردیا گیا۔

پنجاب کی 16 تحصیلوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ محکمہ بلدیات کے تحت 2022 میں شروع کیا گیا، یہ پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا، اس سات سالہ پراجیکٹ نے جون 2028 تک مکمل ہونا ہے۔

 پراجیکٹ کا تخمینہ 552 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، منصوبے کے  پہلے مرحلے میں پنجاب کی 16 تحصیلوں میں واٹر سپلائی ، سیوریج ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کروایا جانا ہے۔

پراجیکٹ میں ناقص کارکردگی، کرپشن کے الزامات اور کمپنی مینجمنٹ کے خلاف سازش کرنیوالے محکمہ بلدیات کے دوافسران کو نوکری سے معطل کر دیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 13 ویں اجلاس میں دونوں افسران کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد نوکری سے معطل کیا گیا۔

سی ای او اسد اللہ نے بتایا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ انجینئر جمیل احمد اور سی ایف او زبید الحسن کو نوکری سے معطل کیا، دونوں افسران کیخلاف اب انکوائری کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں افسران نے پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ مل کر کمپنی کو نقصان پہنچایا ہے،  دونوں افسران کو  کرپشن اور ناقص کارکردگی کے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد معطل کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے