اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں سورج اپنا رنگ دکھانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ  42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ  فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ شہر میں 11 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ اس کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، مئی کے مہینے میں لاہور میں 12 سے 14 مئی تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شاہد عباس نے مزید کہا کہ مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اگر ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہوا تو عوام کو دو تین دن پہلے آگاہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 237 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے