اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان

06 May 2024
06 May 2024

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) کے صدر مساتسوگو اسکاوا نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر قیادت پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں اے ڈی بی نے پاکستان کی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان میں معاشی استحکام کے لئے سخت اقدامات کی بھی تعریف کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی فراخ دلانہ حمایت کی تعریف کی اور اے ڈی بی کی طویل المدتی حمایت پر وزیر احد چیمہ نے تشکر کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے اضافی 100 ارب ڈالر کے حصول کی تعریف کی، اس موقع پر وزیر احد چیمہ نے اے ڈی بی سے وسائل کو موسمیاتی اقدامات اور کمزور ممالک کے لئے استعمال کرنے کی درخواست بھی کی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے عوامی و نجی شراکت داری اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کی سینئر قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں تاکہ پاکستان میں ان کے جاری ترقیاتی پورٹ فولیوز اور مستقبل میں سپورٹ کے لئے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں بشمول برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ ٹیکس کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے خاتمے، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے