اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کی درآمدات میں سو فیصد کمی ریکارڈ

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک ) ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کی درآمدات میں سو فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مارچ میں ملک کے کسی امپورٹر نے سونے کی درآمدات نہیں کیں، سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ فروری 2024ء میں 32 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا جس کا کُل حجم 21 لاکھ 96 ہزار ڈالر تھا۔

رواں مالی سال 9 ماہ میں سونے کی درآمدات میں 27.78 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا مارچ ملک بھر میں 262 کلو سونا درآمد کیا گیا، 9 ماہ کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 384 کلو سونا امپورٹ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے