اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی اور 10 شریک ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جیل سے عدالت پیش نہ کیا گیا اور ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا جس کے باعث پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز الہٰی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی ہڈی فریکچر ہوئی تھی اور وہ ابھی ٹھیک نہیں ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی تین ہفتے تک سفر نہیں کر سکتے، ڈاکٹرز نے ان کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے۔

بعدازاں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چودھری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے