اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سم بلاک معاملہ انتہائی اہم ، ایف بی آر کی ہدایت کا جائزہ لے رہے: پی ٹی سی ایل

02 May 2024
02 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس نان فائلرز کے شناختی کارڈز سے منسلک تقریباً 5 لاکھ سم کنکشن بلاک کرنے سے متعلق حالیہ ہدایات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم متعلقہ قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے دائرے میں اس حکم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے متعلقہ قانونی دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس مسئلے کو مؤثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے حل کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے