اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایل این جی ریفرنس واپس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

30 Apr 2024
30 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی جس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

بعدازاں عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس میں بری کر دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا اور نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے