اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 275.00 زندہ مرغی
  • 399.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.33 قیمت فروخت : 183.66
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.03 قیمت فروخت : 203.39
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.59 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243400 دس گرام : 208700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223115 دس گرام : 191307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2937 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم میں مسائل ہیں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا اعتراف

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(ویب ڈیسک(چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کے اتحاد میں مسائل کا اعتراف کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 5ویں ٹی 20میں ٹیم متحد ہوئی تو آپ نے دیکھا کی جیت بھی حاصل ہوئی، ٹیم میں چھوٹے موٹے مسائل بھی ہوں تو مشکلات ہوتی ہیں، نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے سوال کیا کہ آپ نے کہا کہ جب ٹیم متحد ہوئی تو وہ جیت گئی۔ کیا آپ نے اس سے پہلے کوئی مسئلہ محسوس کیا تھا؟

محسن نقوی نے ان مسائل کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ٹیم کے اندر چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ایک عملی نقطہ نظر بھی بتایا، انھوں نے کہا کہ دیکھو، ہر جگہ مسائل ہوتے ہیں، یہاں تک کہ اگر ایک گھر میں دو بھائی ہوں تو ان کے بھی مسئلے ہوتے ہیں، اگر ہم کہیں کہ کوئی نہیں تو ہم صرف اچھی بات چیت میں مصروف ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹیم اب متحد ہے، میری سوچ الگ، اگلا بندہ کسی اور سوچ کے ساتھ آئے گا، استحکام آئے تو سب کا فائدہ ہوگا، ہماری پہلی ترجیح ہر شعبے میں استحکام لانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے