اپ ڈیٹس
  • 258.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.70 قیمت فروخت : 300.24
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.86 قیمت فروخت : 348.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.26 قیمت فروخت : 183.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.97 قیمت فروخت : 203.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2936 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈریپ نے جان بچانے والی ادویات کی قلت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی کمی کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کے لیے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے اور ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کیے جائیں۔

مراسلے کے مطابق صوبائی دفاتر تین روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں، ڈریپ سرویلنس ٹیمیں ناپید ادویات کی آن لائن انفرادی رپورٹنگ کریں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ ٹیمیں مارکیٹ سے ناپید ادویات کے متبادل برانڈز کی رپورٹنگ بھی کریں۔

مراسلے کے مطابق مختلف برانڈز کے انہیلر اور اینٹی الرجی ادویات ناپید ہونے کی شکایات ہیں، ڈریپ کا ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے دواساز کمپنیوں اور امپورٹرز سے رابطہ ہے۔ڈریپ کے مطابق انسانی جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم ہے، کمیٹی کو جان بچانے والی ادویات کی قلت کے بارے میں شکایات ملی ہیں۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ ملک میں معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر دستیابی ترجیح ہے، مارکیٹ سروے سے ادویات کی قلت کی اصل صورتحال واضح ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے