اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کا تنظیمی اجلاس، نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے مطابق مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، قرار داد کے مطابق میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں، اللہ تعالیٰ نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں تاکہ  پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی فلسطین پر صہیونی مظالم کی پرزور مذمت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لئے مزید کاوشیں کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے