اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پارٹی کو عوامی سطح پر متحرک کیا جائے: نواز شریف، (ن) لیگ کا ہنگامی اجلاس آج طلب

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے دورے پر موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آج بروز جمعۃ المبارک کو پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے، پارٹی کے ایجنڈے میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے، نواز شریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے