اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں 100 سے زائد خواتین کی کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت مکمل

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں 100 سے زائد خواتین نے کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت حاصل کر لی۔

اس حوالے سے آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ میں شاندار تقریب ہوئی، ایس پی ملک اکرام نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں، 100 سے زائد خواتین کو کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی گئی۔

ایس پی ملک اکرام نے تقریب سے خطاب میں کہا ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل اور مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی بتایا گیا۔

ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سکول کا ماحول بہت زبردست تھا۔

ڈرائیونگ سکول میں ویمن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی مفت تربیت دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے