اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 29 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 29اپریل تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو جائے گا، 26سے 29اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق  لاہور سمیت مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی، حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال،  قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ  بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔

ڈی جی  پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، موسم کی نئی صورتحال سے صوبے کےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے