اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضمنی انتخابات: پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل، فل ڈریس ریہرسل

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(لاہورنیوز) ضمنی انتخابات کی آمد کے موقع پر پنجاب پولیس نے تمام سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔

پولیس نے لاہور سمیت ضمنی انتخابات والے حلقوں میں فلیگ مارچ کیا، لاہور سمیت صوبے کے تمام ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ لی۔

لاہور سمیت متعلقہ اضلاع میں خصوصی ناکہ جات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس ، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فلیگ مارچ، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز و دیگر اقدامات کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید اجاگر کرنا ہے، ضمنی انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی الرٹ رہے، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، پنجاب پولیس ضمنی الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے