اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز نے تین بار کے وزیراعظم کو تنوروں کی چیکنگ پر لگادیا: احمد خان بھچر

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تین بار کے وزیراعظم کو تنوروں کی چیکنگ پر لگادیا۔

نجی ہوٹل میں ایک تقریب  سے خطاب  کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ  بیٹی روٹی کی قیمت کم کرتی ہے چچا پٹرول کی قیمت آٹھ روپے بڑھا دیتے ہیں، پنجاب والے روٹی 16 روپے کی کرکے دھوکہ دے رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 8 فروری کی رات کو جو کام ہوا  آج تک ہم اس سے متاثرہ ہیں، الیکشن کمیشن سے انصاف نہیں ملنا لیکن خط لکھ کر حالات بتا رہے ہیں، ہمارے کسی امیدوار کو جلسہ اور نہ ہی کارنر میٹنگ کی اجازت دی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی کی گاڑی والا معاملہ بیورو کریسی کی سازش تھی، بیورو کریسی نے اپنی گاڑی کے لئے ایک اور گاڑی شامل کردی، وزیر اعلیٰ کے پی نے سمری مسترد کردی دوسری طرف پنجاب میں مریم نواز کی گاڑی کے لئے اڑھائی کروڑ کے ٹائر خریدے گئے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ سماجی بہبود نے مشیر مشال یوسفزئی کیلئے ایک کروڑ 71لاکھ 7ہزار روپے کی نئی گاڑی خریدنے کیلئے صوبائی حکومت سے اجازت طلب کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے