اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثانیہ مرزا کس مزاحیہ شو میں شریک ہو رہی ہیں؟

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر ’دی کپل شرما شو‘ میں انٹری کی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اپریل ڈمپ‘ کا کچھ تصاویری سلسلہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں موجود پہلی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا تصویر میں سرخ شرٹ زیب تن کیے، بڑی بالیاں پہنے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ہوئے ہیں۔

ان کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا کہ ٹینس سٹار نے گزشتہ دنوں میں کپل شرما شو کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

ثانیہ مرزا کپل شرما شو میں شرکت کررہی ہیں یا نہیں یہ تو آنے والی اقساط کے بعد ہی پتا چل سکے گا۔

واضح رہے کہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ 30 مارچ سے نیٹ فلکس پر نشر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا اور اہلخانہ و دوستوں کے ساتھ عید کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے