اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سارہ خان کی فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ سیرو تفریح کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’دبئی‘ لکھا اور دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔

دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے بھی بیٹی عالیانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دبئی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’عالیانہ کی اسٹائلسٹ سارہ خان ہیں۔‘ سارہ خان نے کمنٹ کیا کہ ’یہ میری ساری دنیا ہے۔

 

فلک اور سارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سارہ خان نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے