اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر کیسے ہوئی؟ سونم کپور کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی اداکار ان کے ساتھ فلم خوبصورت میں کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم ’خوبصورت‘ کی آفر سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سونم کپور کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی بالی ووڈ اداکار ان کے ساتھ ’خوبصورت‘ میں کام نہیں کرنا چاہتا تھا اور کہانی لڑکی پر مبنی تھی، یہی وجہ تھی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کا انتخاب کیا گیا۔

اداکارہ نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں کیسے فواد خان ایک بڑے سٹار بن گئے اس فلم کے بعد فواد خان اور میری جوڑی کو سب مداحوں نے بہت پسند کیا اور بطور اداکار فواد خان کو بے حد سراہا بھی گیا۔

واضح رہے کہ سپر سٹار فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں مرکزی اداکارہ سونم کپور تھیں۔

فلم ’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی، اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے ایک اور بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور  کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا، جسے خوب پسند کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے