اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرےروز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 70 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 76 کروڑ 56 ہزار 691 روپے مالیت کے 22 کروڑ 18 لاکھ 20 ہزار 349 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے