اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 329.00 زندہ مرغی
  • 477.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.94 قیمت فروخت : 353.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.82 قیمت فروخت : 185.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.02 قیمت فروخت : 204.02
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.36 قیمت فروخت : 906.99
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 252900 دس گرام : 216800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 231823 دس گرام : 198732
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3337 دس گرام : 2864
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات نے بھارتی گلوکار کیساتھ اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنے گانے سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

 ایک انٹرویو کے دوران  اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ  میرے اور ہنی سنگھ کے درمیان کافی عرصے سے مشترکہ گانا ریلیز کرنے سے متعلق بات چیت چل رہی تھی لیکن کبھی میں تو کبھی بھارتی گلوکار مصروف ہوجاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری کی ہے اور انہوں نے گانا ریکارڈ کروادیا ہے، ابھی صرف میری اور ہنی سنگھ کی آواز میں گانا ریکارڈ ہوا ہے، اس کی ویڈیو بننا ابھی باقی ہے اور اس میں مزید چند ماہ لگیں گے۔

مہوش کا کہنا تھا کہ ویڈیو بن جانے کے بعد ہی گانے کو ریلیز کیا جائے گا اور شائقین کو مزید چند ماہ تک انتظار کرنا پڑے گا، تاہم مہوش حیات نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھی گانے کی ویڈیو میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے