اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بلال عباس نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، ویڈیو وائرل

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار بلال عباس نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔

اداکار بلال عباس کے عمرے کی ادائیگی کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں بلال عباس کو دیگر عازمین کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلال عباس عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنے کے لیے مشہور ہیں تاہم ان کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو ان کے فین نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہو گئی۔

بلال عباس کے فینز نے انہیں عمرے کی سعادت پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلال عباس کا ڈرامہ عشق مرشد ایک نجی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے