15 Apr 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے چار مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نےانسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ، فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے 20 اپریل تک فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے روک دیا۔
واضح رہے کہ فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2، تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔