اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل الیون کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت ریجن میں پی ایس ایل میچز دکھانے کے حقوق فروخت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے تاہم دوسرے تمام ریجنز کے لیے یہ حقوق فروخت کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور بھارت کے سوا دنیا بھر میں یہ میچز براہ راست دیکھے جاسکیں گے، پی ایس ایل میں اس بار دونئی ٹیموں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پلیئرز آکشن کی تقریب 11 فروری کو منعقد ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے