اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما  و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی ضمنی انتخاب کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ   تحریک انصاف نے جلسوں کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہو گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام حکمت عملی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ‏ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حافظ حامد رضا‏، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ زین قریشی‏، احمد چٹھہ، ‏ملک احمد خان بھچر، میاں اسلم اقبال،‏ شوکت بسرا، شبیر قریشی، عون عباس بپی، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے