اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار مریضوں کا کم از کم وزن کتنا ہونا چاہیے؟جانئے

14 Apr 2024
14 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے معیاری جسمانی وزن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ماہرین کی  تحقیق میں ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد کے لیے مثالی جسمانی وزن پر روشنی ڈالی گئی۔تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ مریضوں میں دل کی اور گردوں کی دائمی بیماری سے مرنے کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکے؟ تحقیق میں 65 سال اور اس سے کم عمر کے شرکا کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 23 سے 25 کلوگرام/m² تک برقرار رہنا چاہیے جو کہ دل کی بیماری سے مرنے کے کم خطرے سے منسلک ہے۔محققین نے 22,874 شرکا میں بی ایم آئی اوردل کی صحت سے جُڑے موت کے خطرے کا تعلق شرکا کی عمروں کی روشنی میں دریافت کیا۔ یہ وہ شرکا تھے جن میں نے 2006 اور 2010 سے پہلے مرض کی تشخیص ہوچکی تھی۔

محققین نے پایا کہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار ہیں اور ان میں دل کی بیماری اور جلد موت کا خطرہ زیادہ ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کے لیے بی ایم آئی کی حد عمر کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے