06 Apr 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نےقومی وصوبائی اسمبلی کی21نشستوں پر ضمنی انتخاب والے حلقوں میں ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردئیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران کو پولنگ ڈے پر مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیار حاصل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 21حلقوں میں پریذائیڈنگ افسران کو 20 سے 22 اپریل تک مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیار حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی21نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 21اپریل کوہوگی۔