04 Apr 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ساندہ میں گھریلو تنازعہ پر چچا نے چھریوں کے وار کر کے بھتیجے کو قتل کردیا ، پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ عمر کو اسکے چچا ادریس نے چھریوں کے وار سے زخمی کیا جس پر اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔
پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔