اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپوزیشن گرینڈ الائنس حکومت مخالف تحریک چلانے پر متفق، 14 اپریل کو پہلا جلسہ

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس بنانے کے معاملے کے بعد پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم، بی این پی مینگل، سنی اتحاد کونسل اور پختونخوا میپ حکومت مخالف تحریک پر متفق ہوگئی۔

اپوزیشن اتحاد کا پہلا جلسہ کوئٹہ میں 14 اپریل کو کیا جائے گا، جلسے میں تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب شرکت کریں گے، اپوزیشن اتحاد نے رابطہ ٹیم بھی تشکیل دے دی۔

اختر مینگل جے یوآئی سمیت سندھ کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں مشترکہ جلسے کئے جائیں گے، مشترکہ جلسے کرنے کیلئے تمام پارٹیوں کی مشاورت سے تاریخوں کا اعلان ہوگا، تحریک کا موٹو ’’سیاست میں عدم مداخلت، عوام کی سپریمیسی، آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی‘‘ ہوگا۔

جماعت اسلامی نے گرینڈ الائنس میں شمولیت کا عندیہ دے دیا، جماعت اسلامی مجلس شوریٰ کی منظوری کے بعد حتمی اعلان کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے