اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کم عمری کی شادیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(لاہور نیوز) کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔

رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی جس میں  کم عمری کی شادیوں کے سنگین نتائج اور 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی کا مسئلہ نوجوان لڑکیوں اور عام لوگوں کیلئے بہت سنگین معاملہ ہے، کم عمری کی شادی اکثر لڑکیوں کی بچوں کے ساتھ بدسلوکی، استحصال اور  کمزوریوں میں اضافی کرتی ہے۔

متن کے مطابق کم عمری کی شادی لڑکیوں کی زندگی اور صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے،  ایوان اعلان کرتا ہے کہ ایک مضبوط، جامع اور متوازن معاشرے کی تشکیل کیلئے صحتمند ماؤں کا کردار بہت اہم ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کو کم عمری کی شادیوں کے سنگین خطرات اور نتائج سے آگاہ کیا جائے، جب تک کوئی شخص 18سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے اور نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے، تب تک شادی نہ کی جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے