شہرکی خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط: پی ٹی آئی کا جامع تحقیقات کا مطالبہ
02 Apr 2024
02 Apr 2024
(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی وصولی کے واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف نے معاملے کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق بادی النظر میں مہلک، زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا مقصد ججز کو دھمکانا ہے، خطوط کا مقصد ججوں کو سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ مداخلت کے مؤثر تدارک کیلئے چیف جسٹس معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں، کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔