اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، مخصوص نشستوں سے ہمیں قانونی طور پر محروم نہیں رکھا جا سکتا، ان نشستوں کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے ان تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے، ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے