02 Apr 2024
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کی، جوہر ٹاؤن میں 9 قیمتی پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروا لیا گیا، قبضہ مافیا کی جانب سے پلاٹوں پر کی گئی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔
جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 363 ڈی ون ، 415 بی ون اور 575 آر ٹو سے قبضہ ختم کرایا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن ایم بلاک میں پلاٹ نمبر 106 ، 108 ، 109 اور 114 پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔
اسی طرح آر ون بلاک میں پلاٹ نمبر 863 اور 864 سے بھی قبضہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔