اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت پاکستان چینی انجینئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرے گی: وزیر اعظم

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(ویب ڈیسک) بشام واقعہ کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے داسو کا دورہ کیا، انہوں نے پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور ماہرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی انجینئرز کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا، ایسے واقعہ کا مقصد پاک چین غیر معمولی دوستی کو متاثر کرنا تھا، بشام واقعہ کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کار فرما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں ہمارے دشمن کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، حکومت پاکستان چینی انجینئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بشام واقعہ پر چینی انجینئرز اور ورکرز سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ بشام واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، شہباز شریف نے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امید ہے پاکستانی حکومت دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گی، پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے